حسن علی کے گھر میں مبارکباد دینے والوں کا رش، بہت خوش ہیں: والدین
قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب آصف پندھیر سے) گولڈن بال حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی حسن کے آبائی گھر میں جشن، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ حسن علی کے آبائی گھر لدھیوالہ وڑائچ میں جشن کا سماں تھا لوگ جوق در جوق حسن علی کے گھر آ کر اسکے والدین کو مبارکباد دے رہے تھے۔ جس پر اس کے والدین نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور’’نوائے وقت ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے آج ہم بہت خوش ہیں۔ پوری ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔