سسرال یا میکہ… ثانیہ مرزا فیصلہ نہ کر سکیں‘بھارت کرکٹ ہار گیا، ہاکی جیت گیا، کا دلچسپ ٹویٹ کیا

19 جون 2017

نئی دہلی( بی بی سی، اُردو ڈاٹ کام) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جو پاکستانی کرکٹ شعیب ملک کی اہلیہ ہیں، انہوں نے دلچسپ ٹوئیٹ کی۔ انہیں شاید سمجھ نہیں آیا وہ اس موقع پر اپنے سسرال کے ملک کی ٹیم کا ساتھ دیں یا پھر اپنے میکے کی ٹیم کو سپورٹ کریں ۔ ثانیہ مرزا نے اس مسئلہ کا حل یہ نکالا کہ انہوں نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور بھارت کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ ثانیہ مرزا نے ٹوئیٹ کی بھارت کرکٹ ہار گیا لیکن ہاکی جیت گیا۔