پاکستانی ٹیم شاباش کی مستحق، ہمیں کھلاڑیوں پر فخر ہے، ملالہ یوسف زئی

19 جون 2017

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ ہمیں اپنے کھلاڑیوں پرفخر ہے۔ امید ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ اپنی کارکردگی کوبرقرار رکھے گی۔