افغانستان میں تعینات دو پاکستانی سفارتی اہلکار لاپتہ:جلد بازیاب کرایا جائے،ترجمان دفتر خارجہ

19 جون 2017

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے جلال آباد قونصل خانے کے دو پاکستانی اہلکاروں کو جلد باز یاب کرائے جو جمعہ کے روز پشاور آتے ہوئے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔اتوار کے روز ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کی بحفاظت واپسی کیلئے افغان حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس نے اغواءکیا ہے۔ واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے، کابل سے بھی پاکستان کے دو سفارتی اہلکاروں کو اغواءکرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔افغانستان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ افغان حکام نے دفتر خارجہ کو بتایا ہے کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں اور لاپتہ ہونے والے پاکستانی سفارتی عملہ کے دو اہلکاروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے تین مختلف تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔دریں اثناءافغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ ہیں۔ جن کی محفوظ بازیابی کیلئے کوشش کی جا رہی ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق اہلکار جمعہ کی صبح پشاور کی طرف جا رہے تھے کہ جلال آباد طورخم روڈ پر لاپتہ ہوگئے۔ ان کی یازیابی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔