پارٹی رہنما¶ں کا عمران خان کو این اے 54 سے الیکشن لڑنے کا مشورہ

19 جون 2017

اسلام آباد (محمد نواز رضا) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان راولپنڈی میں ”محفوظ“ حلقہ کی تلاش میں سرگرداں ہیں انہیں پارٹی کے رہنما¶ں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ این اے 54 سے انتخاب لڑیں۔ مسلم لیگ کے ملک ابرار سخت مقابلے کےبعد دوسری بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملک ابرار کا اس حلقہ میں بڑا نیٹ ورک ہے لیکن ان کے مقابلے میں عمران خان کو لایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) محمد اعجاز الحق کو ان کے عسکری پس منظر کے باعث عمران خان کے مقابلے میں لانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اعجاز الحق‘ ملک ابرار اور اسامہ تنویر چودھری پر مشتمل پینل بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک ابرار نے پارٹی قیادت پر واضح کر دیا ہے کہ ان کا این اے 54 میں مضبوط نیٹ ورک موجود ہے وہ باآسانی عمران خان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اس نشست پر تحریک انصاف کے شاہد گیلانی اور ابرار الحق بھی امیدوار ہیں۔