پوسٹل آرڈر کی مالیت میں اضافے کا بل منظوری کے لئے سینٹ میں پیش کیا جائے گا

19 جون 2017

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کئے جانے والے پوسٹل آرڈر ترمیمی بل ( 2017) کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے بھی منظوری کی سفارش کر دی ہے جسے سینٹ کے آنے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بل کے مطابق پوسٹل آرڈر کی مالیت کے حوالے سے 1998 کے ایکٹ کی شق نمبر 45 میں ترمیم کی گئی ہے جس کے بعد اب 50 روپے سے زائد مالیت کے پوسٹل آرڈر بنانا بھی ممکن ہو گا جو کہ اس سے پہلے ممکن نہ تھا سینٹ کی قائمہ کمیتی برائے مواصلات نے گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے اجلاس میں اس بل کی منظوری کی سفارش کی تھی اور آنے والے سینٹ اجلاس کے دوران اسے پیش کیا جائے گا اور سینٹ سے منظوری کے بعد حتمی دستخط کے لئے صدر مملکت کو بھیج دیا جائے گا جس کے بعد اس پر عملدرآمد شروع ہو گا۔