پاکپتن: سابق شوہر کی مطلقہ سمیت 3بہنوں پر فائرنگ‘ ایک جاں بحق
پاک پتن(نامہ نگار) زمین کے تنازعہ پر سابق شوہر کی فائرنگ سے مطلقہ بیوی اور اسکی ایک بہن شدید زخمی جبکہ دوسری بہن ہلاک ہوگئی۔ بتایاگیاہے کہ گاﺅں پکا سدھار کے رہائشی عامر کی نجمہ بی بی سے شادی ہوئی تھی جس کے بعد عامر نے اپنا دس ایکٹر رقبہ اسے بطور حق مہر دے دیا دو سال قبل دونوں کے درمیان گھریلو ناچاقی کے باعث طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد عامر دوبئی چلا گیا، عامر کی دوبئی سے چند روز قبل واپسی کے بعد سابقہ بیوی کے ساتھ دس ایکٹر رقبہ کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا وقوعہ کے وقت خاتون نجمہ بی بی اپنی ہمشیرہ شمیم اختر، اور جویریہ بی بی کے ہمراہ گاڑی پر جارہی تھی کہ گاﺅں بھبھڑ کے قریب ملزم عامر نے تعاقب کرکے گاڑی روک کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں تینوں بہنیں شدید زخمی ہوگئیں ملزم موقع سے فرار ہو گیا، زخمیوں میں سے شمیم اختر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ اسکی ہمشیرہ نجمہ بی بی اور جویریہ بی بی کو ہسپتال لایا گیا جن کو تشویشناک حالت کے باعث ساہیوال ریفر کردیا گیا۔