بھلوال: ٹرین کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر‘ڈرائیور جاں بحق

19 جون 2017

بھلوال(نامہ نگار) راجہ اسلم کالونی کے قریب ریلوے کراسنگ سے جلدی میں گزرنے کی کوشش میں ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی جسکے کے نتیجہ میں ٹریکٹرڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ چک1تھابل کے محمد فیصل نے راجہ اسلم کالونی بھلوال میں رہائش اختیار کر رکھی ہے گزشتہ روز وہ لکڑمنڈی سے ٹریکٹر ٹرالی پرگھر جارہا تھا جب وہ چک پانچ جنوبی ریلوے کراسنگ سے گزرنے لگا تو ملکوال سے بھلوال آنے والی مسافر ٹرین کے انجن سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔متوفی چار بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے ۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹریکٹر سینکڑوں ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا۔حادثہ کے باعث ٹرین چند منٹ تک جائے حادثہ پر کھڑی رہی۔