نارووال: ڈاکو دیوار پھلانگ کر 65 تولے زیورات، 3 لاکھ روپے نقدی اور کار لے گئے

19 جون 2017

نارووال (نامہ نگار) نارووال کے تھانہ ندوکے کے علاقہ بالیکے میں ڈکیتی کی واردات، 6 نامعلوم مسلح ڈاکو گھر کی دیوار پھیلانگ کر اندر داخل ہو کر گھر سے 65تولے طلائی زیورات،3لاکھ روپے نقدی اور نئے ماڈل کی کار لے گئے، گھرکے مالک چوہدری محمد سرور کی جانب سے تھانہ ندوکے میں دی گئی درخواست میں بتایا کہ گذشتہ شب رات کے تقریباً 12 سے ایک بجے کے درمیان 6 نامعلوم مسلح ڈاکو اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر گھر کی سیف الماریوں سے 65تولہ طلائی زیوارت، تقریباً3لاکھ روپے نقدی اور جاتے ہوئے 2015ءماڈل کی لے گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ ندوکے نے موقع پر گئی اور مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔