فیصل آباد: چکن پاکس کے مزید 4مریض سول و الائیڈ ہسپتال میں داخل
فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی) چکن پاکس کے مرض میں مبتلا 4 افراد سول و الائیڈ ہسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں 15سالہ طلحہ ولد ناصر جیلانی پورہ ‘18سالہ شاہ زیب ولد فاروق رسول پورہ کے رہائشی چکن پاکس کے مرض میں مبتلا ہو کر داخل ہوئے ‘ جبکہ 20سالہ عبدالحسیب ولد محمد ساجد شہباز گارڈن ‘ 27سالہ زیر ینہ ولد محمد خاں سکنہ 241ر۔ ب کے چکن پاکس کی موذی مرض لگنے سے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں داخل ہوئے جہاں انکی حالت بہتر بتائی جا تی ہے۔