بھارتی میڈیا نے پاکستان کی کامیابی کا کریڈٹ محمد عامر اور فخر زمان کو دیا

19 جون 2017

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی میڈیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کا کریڈٹ بالر محمد عامر اور بیٹسمین فخر زمان کو دیا۔ بھارتی اخبارات کے مطابق محمد عامر نے پہلے سپل میں کپتان کوہلی سمیت تین اہم بھارتی بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا۔ جبکہ پاکستانی بیٹسمین فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کو پاکستان کی جیت کی وجہ قرار دیا ہے۔