بھکر: 5 سالہ بچہ باپ کے ٹریکٹر تلے آکر جاں بحق

19 جون 2017

بھکر (صباح نیوز)5 سالہ بچہ ٹریکٹر تلے کچلا گیا۔ ہسپتال جاکر جاں بحق ہوگیا۔ حیدر آباد تھل کے نواحی علاقہ مولے والہ میں اظہر محمود اپنے گھر میں ٹریکٹر ٹرالی سے ریت کی بھرائی کرا رہا تھا کہ ٹریکٹر ریورس کرتے اس کا 5 سالہ بچہ آصف کھیلتے کھیلتے اچانک ٹریکٹر تلے آ گیا۔ ٹائروں تلے کچل کر شدید زخمی بچے کو آرایچ سی حیدر آباد تھل لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔