خاوند اور دیور کے تشدد سے خاتون جاں بحق پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا

19 جون 2017

جکھڑ (نامہ نگار)بیرون کمالیہ میں خاوند اور دیور کے مبینہ تشدد سے25 سالہ خاتون جاں بحق خاوند کے مطابق واقعہ قتل نہیں خود کشی ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لےئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے خاوند اور دیور کو حراست میں لے لیا ہے تفصیلات کے مطابق بیرون کمالیہ کے علاقہ چاہ شیر والا میں خاوند اور دیور نے تین بچوں کی ماں 25 سالہ صباءکو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایااور بعد میں گلا دبا کر قتل کے خود کشی کا ڈرامہ رچا دیا صباءکے والدین کے مطابق انکی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔