وفاق نے پن بجلی منافع کی مد میں سوا30ارب روپے جاری کر دیئے: پرویزخٹک

19 جون 2017

نوشہرہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 30ارب 20کروڑ روپے پن بجلی کے منافع کی مد میں جاری کر دیئے ہیں۔ پن بجلی کے منافع میں 18ارب روپے سالانہ کا اضافہ کیا ہے۔ اتوار کو نوشہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبے کو 30ارب 20کروڑ روپے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں جاری کیے ہیں۔ پن بجلی کے منافع کے حجم میں 18ارب روپے سالانہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور‘ چارسدہ اور نوشہرہ کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کیلئے دریائے کابل پر 15ارب روپے کی لاگت کے پشتے تعمیر کیے جارہے ہیں۔