شمالی کوریا واحد ملک جہاں ٹریفک پولیس میں لڑکیاں ہی ہوتی ہیں

19 جون 2017

پیانگ یانگ(نیٹ نیوز ) دنیا میں ٹریفک پولیس تو ہر جگہ پائی جاتی ہے لیکن شاید ہی کہیں یہ پولیس ایسی دلکش ہو جیسی شمالی کوریا میں ہے۔ پولیس آفیسر کی نوکری کیلئے ہر جگہ تعلیم اور جسمانی فٹنس وغیرہ جیسی شرائط رکھی جاتی ہیں لیکن شمالی کوریا شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اس نوکری کیلئے خوبصورت، کم عمر اوردرازقامت لڑکی ہونا کافی ہے۔