شریف برادران احتساب کی طرف نہیں آ رہے: قمر زمان کائرہ
لالہ موسیٰ (آن لائن) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، حکومت سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا، دونوں بھائیوں نے عدالت میں آکر سمجھا کہ ہمارا فرض پورا ہو گیا ہے، ہم نے اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہے ۔ ہم نے اپنا احتساب پورا کر دیا ہے۔ ایسا نہیں ہے؟ احتساب تو یہ دے نہیں رہے اور نہ ہی احتساب کی طرف آرہے ہیں، پاناما لیکس میں نام آنے کے بعد عمران خان سڑکوں پر آئے اور شور مچایا، پھر عمران خان، شیخ رشید اور جماعت اسلامی ان کے خلاف عدالتوں میں گئےعدالتوں کا فیصلہ ڈس کوالیفائی کر دیا اور تین ججوں نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا جس پر جے آئی ٹی بنائی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے سوچا تھا کہ شاید اب ہم بچ جائیں گے۔ مگر جے آئی ٹی کو بھی تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔ جے آئی ٹی اپنا کام کر رہی ہے تو اُس میں بھی رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ دونوں بھائی مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ اب عدالتیں آزاد ہیں۔ اب جو فیصلہ آئے گا ماننا پڑے گا۔ انہوں نے قطری شہزادے کا سہارا لیا مگر وہ بھی بے معنی رہا ، کبھی یہ لوگ جے ٹی آئی پر حملے کرتے ہیں اور کبھی عدالتوں کے خلاف ہوتے ہیں، یہ کہتے ہیں کہ 1970ءسے ہم احتساب دے رہے ہیں، 1970ءبھٹو دور میں تو یہ کوئی کونسلر بھی نہیں تھے۔ تو پھر یہ احتساب کس چیز کا دے رہے ہیں۔