قومی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا‘ عمران کی مبارکباد

19 جون 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + خبر نگار خصوصی) پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے چےمپےئنز ٹرافی جےتنے پر قومی کرکٹ ٹےم کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کےخلاف فائنل مےں شاندار کارکردگی دکھانے پر پوری ٹےم تحسےن کی مستحق ہے پاکستانی ٹےم نے مجموعی طور پر بہترےن کھےل کا مظاہرہ کےا قدرے جونےئر کھلاڑےوں کے ساتھ بڑے مقابلے مےں عمدہ کارکردگی سے ٹےم نے اپنی قابلےت کا لوہا منواےا ہے بولرز کے ساتھ بلے بازوں کی جانب سے ذمہ دارانہ کھےل کا مظاہرہ آج کی جےت مےں اہم ثابت ہوا۔ وائس چےئرمےن شاہ محمود قرےشی اور سےکرٹری جنرل جہانگےر خان ترےن نے بھی قومی کرکٹ ٹےم کو اس عظےم کامےابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ٹےم نے ثابت کردےا ہے کہ پاکستانی ٹےم آج بھی دنےا کی بہترےن ٹےموں کی صف مےں کھڑی ہے دعا ہے کہ پاکستانی ٹےم آئندہ بھی اےسے ہی کامےابےاں سمےٹتی رہے بھارت کی عبرتناک شکست دےنے پر ٹےم کو دلی مبارکباد دےتے ہےں۔ سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری ، سابق چیر مین سینیٹ سید نیر بخاری، پی پی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات مصطفٰی نواز ،نے چیمپین ٹرافی جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ایک پیغام میں سابق صدر نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش اور مبارکباد دی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کہ قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کی صورت میں قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے۔