تائیوان :ساحل پر ریت کے مجسموں کا10واں بین الاقوامی میلہ

19 جون 2017

تائی پی (نیٹ نیوز) تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے فیولونگ ساحل پر ریت کے مجسموں کے 10واں بین الاقوامی میلہ جاری ہے۔فیولونگ انٹرنیشنل سینڈ اسکلپچر آرٹ فیسٹیول میں 30ہزار تائیوانی ڈالرکی انعامی رقم کے حصول کے لیے مقامی آرٹسٹوں سمیت دنیا بھر کے کئی 13ممالک سے22 ماہر آرٹسٹ مجسمے تیار کرنے کے لیے میدان میں اترے۔