مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی ٹیم کی فتح کا جشن منانے والوں پر فوج کا دھاوا، فائرنگ
اسلام آباد/ سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منایا گیا ،کشمیریوں نے پاکستان زندہ باد اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی ، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر دھاوا بول دیا۔ کشمیریوں نے پاکستان زندہ باد اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانے والوں پر قابض بھارتی فورسز نے دھاوا بول دیا۔بھارتی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔دوسری طرف کشمیری حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق اور ترک صدر طیب اردگان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔ ترک صدر نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو قومی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دی۔ کشمیری حریت رہنماءمیر واعظ عمر فاروق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ٹیم پاکستان کی فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیابی پر پورے مقبوضہ کشمیر میں ہر جانب آتشبازی کا مظاہرہ ہو رہا ہے جس سے یوں لگتا ہے کہ عید سے پہلے عید آگئی ہے۔