ناریل کا تیل غیرصحت بخش قرار
نیویارک (نیٹ نیوز)امریکہ کے ماہرین امراض قلب کادعویٰ ہے کہ ناریل کا تیل بڑے گوشت کی چربی اور مکھن کی طرح غیر صحت بخش ہے۔امریکی ماہرین قلب کا کہنا ہے کہ ناریل کے تیل میں82فیصد چکنائی سچوریٹڈ ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں مکھن63فیصد اور بیف50فیصد کا حامل ہے اور اس لیے ناریل کا تیل ان دونوں کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ہے۔