پاکستان خطے اور امت مسلمہ میں امن کیلئے کردار ادا کرتا رہیگا:ملیحہ لودھی

19 جون 2017

نیو یارک (آئی این پی+نیٹ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور امت مسلمہ میں قیام امن کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ اتوار کو اقوام متحدہ میں افغان سفیرمحمودسائکل نے افطار ڈنر دیا جس میں کئی مسلمان ملکوں کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے مختلف مسلمان ملکوں کے سفیروں سے باتیں کرتے ہوئے کہا پاکستان خطے اور امت مسلمہ میں قیام امن کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔