کینیڈا میں ڈرائیونگ کا شوقین ریچھ

19 جون 2017
کینیڈا میں ڈرائیونگ کا شوقین ریچھ

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)کینیڈا میں ڈرائیونگ کے شوقین ریچھ نے وین کا دروازہ کھولا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کو خوب ہارن بجائے۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ریچھ کو ڈرائیونگ کا شوق چڑھا تو وین کا دروازہ کھول کر نہ صرف ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا بلکہ ہارن بجانے کے فرائض بھی بھرپور انداز میں انجام دیئے۔