نیوزی لینڈ:بیک وقت 7 ہزار افراد کے رقص کا عالمی ریکارڈ

19 جون 2017

آکلینڈ (نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ میں ساڑھے 7ہزارسے زائد افراد نے روایتی رقص کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔نیوزی لینڈ کے شہر روٹوروامیں انٹرنیشنل رگبی کلب کی جانب سے منعقد ایونٹ میں بچوں، بڑوں، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مقامی پارک میں جمع ہونے والے 7 ہزار 770افراد نے ہاکا ڈانس کا مظاہرہ کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔