فلپائن میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، ہلاکتوں کی تعداد 300ہوگئی
مراوی(اے این این) فلپائن کے جنوبی شہر مراوی پر داعش کے شدت پسندوں نے ایک ماہ سے قبضہ کیا ہوا ہے۔گزشتہ روز فلپائنی فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس سے علاقے سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔ ایک ماہ سے جاری لڑائی میں اب تک 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلپائنی حکومت نے داعش کے خلاف مزید 400 فوجی تعینات کردیئے ہیں۔فلپائن کے صدر روڑریگو ڈیوٹرٹے نے کہا داعش کے شدت پسندوں کی موجودگی سے لڑائی مزید مشکل اور گھمبیر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراوی شہر میں شام، انڈونیشیا، ملائیشیا، سری لنکا اور دیگر عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے شدت پسند موجود ہیں۔