پاک فوج کا قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر جشن
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے جوانوں نے بھی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ اپنی بیرکوں میں دیکھا اور قومی ٹیم کی فتح پر خوب جشن منایا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2017ءکا فائنل میچ دیکھا۔جوانوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیتنے پر جشن منایا اور خوب نعرے لگائے، انہوں نے ٹیم اور قوم کو فتح پر مبارکباد بھی دی۔
فوج/ جشن