ساہیوال: ڈنڈا مارنے پر بیل مشتعل مالکن کو ٹکریں مار کر ہلاک کردیا

19 جون 2017
ساہیوال: ڈنڈا مارنے پر بیل مشتعل مالکن کو ٹکریں مار کر ہلاک کردیا

ساہیوال (نامہ نگار)نواحی چک 51جی ڈی میں بیل کو ڈنڈا مارنے پر بیل نے مشتعل ہو کر 70سالہ مالکن خیراں بی بی کو ٹکریں مارکر ہلاک کر دیا ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے شیراں کی 70سالہ بیوی خیراں نے اپنے بیل کو دوسری جگہ باندھتے ہوئے ڈنڈا مارا تو بیل اشتعال میں آگیا اور اس نے اپنی مالکن کو ٹکریں ماری جس سے وہ بری طرح لہو لہان ہو گئی جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔