جنوبی کوریا: امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کے خلاف مظاہرے‘ پولیس سے جھڑپیں‘ متعدد افراد زخمی

19 جون 2017

سیﺅل (اے پی پی) جنوبی کوریا میں امریکی تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب کے خلاف مظاہرے کے دوران جھڑپوں میں کئی پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی کئی شہری و سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے سﺅنگجو علاقے کے اطراف میں جمع ہو کر تھاڈ میزائل کی تنصیب کے خلاف مظاہرے کئے۔ان مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کئی مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ تھاڈ امریکی میزائل سیسٹم کی تنصیب سے ماحولیات کو خطرہ لاحق ہوجائےگا اور علاقے کے عوام کی صحت کو نقصان پہنچے گا۔واضح ر ہے کہ روس اور چین نے بھی علاقے میں تھاڈ میزائل کی تنصیب پر اعتراض کیا ہے۔