فرانس: پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے
پیرس (نیٹ نیوز)فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلئے ووٹنگ ہوئی۔چار کروڑ 70لاکھ ووٹرز نے اسمبلی کی 577نشستوں پر امیدواروں کے چناﺅکیلئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سروے رپورٹس کے مطابق ایوان زیریں میں صدر ایمانویل میکرون کی جماعت کو واضح برتری ملنے کا امکان ہے۔پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر کی جماعت کو برتری ملی تھی جبکہ دائیں بازو کی ری پبلیکن پارٹی دوسرے نمبر پر اور میرین لی پین کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ تیسرے نمبر پر رہی تھی۔
فرانس/ انتخابات