تحریک لبیک یارسول اللہﷺ جمعۃالوداع کو یوم نظام مصطفیٰؐ منائے گی : ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

19 جون 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہﷺ جمعۃالوداع کے موقع پر یوم نظام مصطفیٰﷺ منائے گی۔اس بات کا اعلان تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکے قائدین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،میاں ولید شرقپوری، صاحبزادہ محمد داؤد رضوی،خواجہ محمد حسن باروی،پیر محمد شفیق گیلانی اور صاحبزادہ محمد امین اللہ سیالوی نے مشترکہ بیان میں کیا۔