فرقہ وارانہ بنیاد پر لاہور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل قابل مذمت ہے : مجلس وحدت المسلمین

19 جون 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت المسلمین نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ بنیاد پر شہر لاہور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے،آپریشن ردالفساد کے ہوتے ہوئے ایسے شدت پسندوں کا سرعام قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا لمحہ فکریہ ہے،لاہور میں ان شدت پسندوں کیخلاف کاروائی ہوئی ہی نہیں،اسی شمالی لاہور میں چند دنوں قبل ایک فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی نعش کو تدفین سے روکدیا تھا۔