امریکی گلوکارہ بیونسے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

19 جون 2017

نیویارک (بی بی سی) امریکی میڈیا کے مطابق پاپ سٹار بیونسے اور ریپر جے زی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم اس جوڑے نے اب تک خود اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ انٹرٹینمنٹ ویکلی، یو ایس ویکلی اور پیپل میگزین نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم بچوں کی تاریخِ پیدائش اور جنس کے بارے میں ابھی عوامی سطح پر کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔بیونسے نے جو ریپر جے زی کی اہلیہ ہیں، رواں ماہ فروری میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر اَپ لوڈ کر کے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔ انکی پہلے سے ایک پانچ سالہ بیٹی بلیو آئیوی بھی ہیں۔ اس جوڑے نے خود تاحال اپنے بچوں کی پیدائش کا اعلان نہیں کیا۔
جڑواں بچے