روزانہ لاکھوں افراد کا بھوکا سونا گڈ گورننس کے دعوئوں کی نفی ہے : عزیزالرحمن چن
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک میں سالانہ چالیس فیصد خوراک کا ضائع ہونا اور روزانہ لاکھوں افراد کا بغیر کھائے سو جانا حکمرانوں کی گڈ گورننس کے دعوئوں کی نفی ہے۔ قومی وسائل پر عیش و عشرت کی زندگی گزارنے والے ن لیگی حکمران اور اُن کی طلسماتی اولادیں بیرون ملک دولت کے انبار لگا رہی ہیں جبکہ پاکستان میں ہر بچہ ایک لاکھ کا قرضہ لے کر پیدا ہو رہا ہے۔