تحصیل فیروزوالا میں گیس کی غیر قانونی ری فلنگ جاری
فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ تحصیل فیروزوالا مریدکے ا ور راوی پار کے علاقے میں گیس کی غیر قانونی ری فنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ان افراد کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہ کی ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں نے متعدد بار پولیس اور انتظامیہ کو آگا ہ بھی کیا ہے۔ مگر پولیس اور راوی ٹائون کا عملہ دکانداروں سے منتھلی لے کر انہیں کام کرنے سے بند نہ کر سکا۔