انارکی پھیلانے والوں نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا : رانا ارشد

19 جون 2017

لاہور(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معا ون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ انصا ف کی فراہمی کو فوقیت دی ہے ۔ انار کی پھیلانے والوں اور مخالفین کی منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا ہے۔جس کی بنا پر مخالفین کی شہ پر اغیار نے فائدہ اٹھا کر ملک کی ترقی کو پاش پاش کرنے میں ہمیشہ اہم کردارا دا کیا۔