شاہدرہ، بیگم کوٹ، جیا موسی، مسلم کالونی میں مچھروں کی بہتات، سپرے کرنے کا مطالبہ

19 جون 2017

فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقوں بیگم کوٹ، جیا موسیٰ، معراج پارک اور مسلم کالونی کے ملحقہ مقامات پر مچھروں کی بہتات سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عاقے میں سپرے نہ ہونے کے باعث مچھروں کی بھرمار، صفائی کرنے والا عملہ بھی غائب رہتا ہے۔ بعض شہریوں نے گھروں کے سامنے اور بازاروں گلیوں میں مویشی باندھ رکھیں ہیں۔ جس کے فضلہ جات سے سیوریج سسٹم بھی ہر وقت بند رہتا ہے۔ گنداپانی بھی گلی محلوں میں بہہ رہا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔