رائے ونڈ سندر روڈ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے سے حادثات ہونے لگے

19 جون 2017

رائے ونڈ (نامہ نگار) تبلیغی پنڈال کے سامنے رائے ونڈسندر کشادہ روڈ حادثات کا باعث بن گئی،کھلی سڑک پر ڈرائیور تیز رفتاری میں گاڑیاں بھگاتے ہیں ، اورسڑک پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے تبلیغی کارکنان اور ارد گرد کے رہنے والے لوگ گاڑیوں کی زر میں آکر کچلے جا رہے ہیں ،جس کے نتیجہ میں اب تک کئی افراد کی جان لی چکی ہیں اور درجنوں ہسپتالوں میں زیر علاج رہنے کے بعد اپاہجوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،اہلیان شہر اور تبلیغی اجتماع گاہ انتظامیہ نیباامر مجبوری سڑک پر تبلیغی پنڈال حویلی کے سامنے سپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ کردیا۔