جنرل ہسپتال کی سکیورٹی اپ گریڈ، 175 سکیورٹی اہلکار 82 کیمرے نصب کر دئیے : پروفیسر غیاث
لاہور (پ ر) پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال میں مریضوں ، لواحقین اور ملازمین کی حفاظت اور ادارے کی سیکورٹی کا نظام اپ گریڈ کر کے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ہسپتال میں مجموعی طور پر 175 سیکورٹی اہلکار تینوں شفٹوں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان میں ادارے کے ملازمین سمیت نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈز بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سیکورٹی صورتحال کی موثر مانیٹرنگ کرنے کے لئے ہسپتال کے مختلف مقامات 82 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔