حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی سے ہی انسان کامل مسلمان بن سکتا ہے : طاہر محمود اشرفی

19 جون 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی سے ہی انسان کامل مسلمان بن سکتا ہے ، انسانیت کی خدمت بین المذاہب مکالمہ اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے علم و امن فائونڈیشن ہر سطح پر جدوجہد کرے گی۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے مشاورتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔