شریف خاندان سر سے پائوں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے: رانا نثار
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چیف کوآرڈی نیٹر پی پی 161رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ نواز شہباز جھوٹوں کے شہنشاہ ہیں ،سوائے جھوٹ بولنے کے ان دونوں کو اور کچھ نہیں آتا ،شریف خاندان سر سے پائوں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ،ان بھائیوں کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل کی کال کوٹھری ہے ،اب کوئی عربی شہزادہ ان کو جدہ لیجانے نہیں آئے گا ۔