پیپلزپارٹی چھوڑنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:عدنان اصغر

19 جون 2017

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کے رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ جو لوگ پیپلزپارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور وفاق پاکستان کی علامت ہے۔