قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو عبرت ناک شکست دیکر پوری قوم کے دل جیت لئے: شیخ انوارالحق

19 جون 2017

لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان و مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر شیخ انوارالحق نے قومی کرکٹ ٹیم کوچمپئنز ٹرافی جیتنے اور بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست دینے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹرافی جیت کرقوم کو عید سے پہلے تحفہ دیا ہے۔