27رمضان کو القدس ریلی میں بچے اور خواتین بھی شرکت کریں گے: علی زیدی
لاہور (سٹاف رپورٹر)امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر علی زیدی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں القدس ریلی کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ لاہور میں مرکزی القدس ریلی 27رمضان المبارک کو اسلام پورہ تا اسمبلی ہال تک ریلی نکالی جائے گی ریلی میں بچوں عورتوں جوانوں سمیت سیکڑوں افراد شریک ہوگے لاہور و مضافات میں تشہیری مہم مکمل ہوچکی ہے۔
جبکہ رابطہ مہم کا سلسلہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے جس میں علما و مذہبی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ۔آئی ایس او لاہور کے صدر نے کہا کہ ہمیں خدا کی ذات پر مصمم یقین ہے کہ انشا اللہ مظلوم فلسطینیوں کی داد رسی کیلئے یہ احتجاجات غزہ کی آزادی کی نوید لائیں گے اور غزہ کا محاصرہ ختم ہو گا ۔