قطری شہزادے کی پاکستان آمد یقینی بنانا شریف خاندان کاکام ہے : اشرف بھٹی

19 جون 2017

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ہرایک جھوٹ کابھانڈا پھوٹ گیا۔ قطری شہزادے کی شہادت کیلئے پاکستان آمدیقینی بنانا شریف خاندان کاکام ہے ،جے آئی ٹی کے قطر جانے سے شبہات پیداہوں گے۔جوقطری شہزادہ پاکستان کے مغل شہنشاہ کوبچانے کیلئے دومکتوب بھجواسکتا ہے وہ خودپاکستان کیوں نہیں آتا ۔