بدعنوانی ،بدانتظامی اوربدامنی میں گہراتعلق ہے:محمدناصراقبال خان
لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر ناصر اقبال خان، چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھر ایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ اورسینئر نائب صد ر روحی بانوکوکھر نے کہا ہے کہ بدعنوانی ،بدانتظامی اوربدامنی میں گہراتعلق ہے۔ نام نہاداحتساب کے تاثر سے بدعنوانی کاباب بندنہیں ہوگا۔اگراحتساب ہورہا ہے توپھر کرپشن کنگ کیوں آزاد ہیں۔،بدعنوانی کاطوفان اب تک کیوں نہیں تھما۔نیب کوپاک فوج کے ماتحت کئے بغیر بے رحم احتساب ہوسکتا ہے اورنہ قوم کو بدعنوان عناصر سے نجات ملے گی۔