چین اور ایران کی خلیج فارس میں مشترکہ بحری مشقیں شروع

19 جون 2017

تہران (نیٹ نیوز) چین اور ایران نے گزشتہ روز خلیج فارس میں مشترکہ نیوی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ یہ مشقیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور امکان ہے اس سے واشنگٹن کو تشویش ہو گی۔ مشق میں ایک ایرانی اور 2 چینی ڈسٹرائرز بھی حصہ لیں گے۔ ایرانی بندرگاہ (بندر عباس) پر 2 جنگی جہاز مشترکہ مشق میں حصہ لینے کیلئے لنگر انداز ہیں۔