قرآنی احکامات اپنانے کیلئے رمضان بہترین مہینہ ہے : نبیرہ عندلیب
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ممبرصوبائی اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ علوم قرآنی کے صحیح حصول سے ہی متشرقین کاردممکن ہے۔قرآنی احکامات اپنانے کے لئے ماہ صیام بہترین مہینہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزجامعہ سراجیہ نعیمیہ میں 32ویں عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے شرکاء کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ رب العزت کاشکرہے کہ اس با ر پھر رمضا ن المبارک کی مقدس سعاعتوں میں قرآن کریم سننے اوراس کے مطالب ومعانی پر غوروفکر کرنے کاموقع ملا ۔ان کامزیدکہناتھاکہ متشرقین کاقرآن اورصاحب قرآن پر کام مسلمانوں میںتشکیک پیدا کرنے کیلئے ہے۔مغرب کی تحقیق نے قرآن اورصاحب قرآن کے مقام کوکم کرنے کی کوشش کی ہے۔ نظریات کارد کرنے کیلئے علماء اورمحققین کوانتھک محنت کرناہوگی۔