گولی اور گالی مودی سرکار کا ٹریڈ مارک ہے: روحی کھوکھر

19 جون 2017

لاہور (لیڈی رپورٹر) مووآن پاکستان کی مرکزی رہنما روحی کھوکھر نے کہا ہے کہ گولی اور گالی مودی سرکار کا ٹریڈ مارک ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کو دبانے کیلئے اب تک کئی کالے قانون بنائے‘ مقتدر قوتوں اور انسانی حقوق کے علمبردار اداروں کو ان متنازعہ قوانین کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ بھارتی جمہوریت شیطانی آمریت سے بدتر ہے۔ شدت پسند نریندر مودی بے گناہ کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا بند کر دے کیونکہ ان کا روشن مستقبل پاکستان کے ساتھ ہے۔