شاہ سلمان سے ملاقات : سعودی عرب سے گہرے برادرانہ تعلقات پاکستانی عوام میں خاص مقام ہے : صدر ممنون

19 جون 2017

جدہ (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میںباہمی دلچسپی کے امور اور خلیجی ممالک کی قطر سے کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ صدر مملکت کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے عمرہ زائرین اور حجاج کیلئے انتظامات پر سعودی عرب حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب کا پاکستانی عوام کے دل میں خاص مقام ہے۔ قبل ازیں یمن کے صدر عبدالربوہ منصور ہادی اور کویت کی قومی اسمبلی کے سپیکر مرزوق بن علی الغنیم نے بھی صدر ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدر ممنون حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ جدہ کے گورنر میشال بن ماجدبن عبدالعزیز نے ہوائی اڈے پر صدرکو رخصت کیا۔
صدر ممنون