وزارت داخلہ کے پرو موشن بورڈ کا اجلاس حکم امتناعی کے باعث التوا کا شکار

19 جون 2017

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وزارت داخلہ کے افسران کے پروموشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی وجہ سے التواث کا شکار ہو چکا ہے۔ میرٹ پر ترقی پانے والے افسران شدید پریشان ہیں۔ گزشتہ ماہ وزارت داخلہ کا پرموشن بورڈ کا اجلاس ہونا تھا کہ ایک افسر اچانک بیمار ہو گیا اور میرٹ پر ترقی حاصل نہ کرنے والے فاسران کے گروپ کے ایک آدمی نے پرموشن بورڈ کا اجلاس ملتوی کروانے کی بھر پور کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی۔ جس پر ان افسران نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔ جس کے بعد پروموشن بورڈ کا اجلاس نہ ہو سکا ۔ وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عدالتی حکم امتناعی ختم کروا کر پرموشن بورڈ کا اجلاس کروائیں۔
پروموشن بورڈ