حکومت کے جے آئی ٹی سے متعلق تحفظات دور ہونا ضروری ہے: خالد جوئیہ

19 جون 2017

کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنما ء محمد خالدجوئیہ آف جھیڈو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے تحفظات دور ہوناضرروی ہے تحفظات دور نہ ہوئے توجے آئی ٹی کا فیصلہ عوام نہیں مانیں گی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تین گھنٹے اور وزیر اعلی شہباز شریف کی ساڑھے تین گھنٹے سپر یم کورٹ کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے کا پیش ہونا ایک مثال رقم کی ہے شریف بردران کے ذاتی کاروبار کو کرپشن کہنا مناسب نہیں منتخب وزیر اعظم کا پانامہ لیکس میں نام نہیں اس کا احتساب کرنا جمہوری عمل کے خلاف ہے ۔